25 فروری 2015 - 06:12
مصر میں مخالفین کو کچلنے کی پالیسی

مصر کے صدر نے ایک قانون پر دستخط کر کےمخالفین کو کچلنے کے لیے سکیورٹی فورسز کو مزید اختیارات دے دیے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصرکےصدر عبدالفتاح السیسی نے ایک قانون پردسخط کرکے مخالفین کو کچلنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو مزید اختیارات دے دیے ہیں- اس قانون کے مطابق سرکاری حکام کویہ اختیاردے دیا گياہے کہ وہ ہر اس شخص کے خلاف اقدام کر سکتے ہیں جس کو وہ سمجھتے ہیں کہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے یا امن عامہ کی صورتحال کو خراب کرنے کا ذمہ دار ہے- یہ اشارہ عوامی مظاہروں کی جانب ہے -مصر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ مصری حکومت کے اقدامات اس ملک کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی تین عشروں کی آمریت کے خلاف دو ہزار گيارہ میں عوام کی تحریک اور انقلاب کے ثمرات کو کہیں نابود نہ کردیں - عبدالفتاح السیسی کی حکومت نے اسلام پسندوں خاص طور پر اخوان المسلمین کے خلاف سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں- واضح رہے کہ تین جولائي دوہزارتیرہ کو اخوان المسلمین کے حمایت یافتہ صدر محمد مرسی کی حکومت کاتختہ فوج نے الٹ دیا تھا.

.......

/169